پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے65لاکھ ڈالر امریکی امداد کا اعلان
انتخابات کےجائزےکیلیےامریکی مبصرین بھیجنےکوتیارہیں،حکومت پاکستان کی ہرقسم کی مدد کریں گے،بروقت انتخابات کا انتظار ہے.
امریکا نے پاکستان میں حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد بروقت اور آزادانہ انتخابات کیلیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 65 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں کہاکہ ہمیں پاکستان میں بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انتظار ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اقتدار جمہوری انداز میں سویلین حکومت کو منتقل ہوگا۔
ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ اب یہ پاکستان کے عوام پر ہے کہ وہ جمہوری عمل کے مطابق اپنے نمائندوں کا فیصلہ کریں۔ انتخابات کے جائزے کیلیے امریکی مبصرین بھیجنے کے بارے میںسوال پرانھوں نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی ہرقسم کی مدد کوتیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کے لیے امر یکا کی جانب سے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں 65 لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں جو کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو دیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ اپنے نمائندے منتخب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔