نئے فنکار معیاری کام پیش کر رہے ہیں ضیا محی الدین

ناپا میں سا لانہ فیسٹیول کا آغاز،تھیٹرڈرامہ’لائوتوقتل نامہ میرا‘پیش کیاگیا.

نیشنل اکیڈمی آپ پرفارمنگ آرٹس کے سا لانہ فیسٹیول کا آغازہوگیا ہے۔

فیسٹیول کے پہلے روزنیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے 2012 کے فارغ التحصیل طلبا نے تھیٹرڈرامہ ''لائوتوقتل نامہ میرا'' پیش کیا جس میں شاہجہاں ناریجو، فرحان عالم، حمادسرتاج، سوہاعلی ودیگر نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ڈرامے کے ڈائریکٹرفرحان عالم تھے۔

فیسٹیول کے حوالے سے ناپا کے سربراہ ضیامحی الدین کا کہنا ہے کہ نئے فنکارمعیاری کام پیش کررہے ہیں اور شہرکی موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے ہم نے اس فیسٹیول کااہتمام کیا ہے تاکہ لوگوں کے ذہنوں سے خوف کی فضاختم ہوسکے۔




انھوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے پاکستان میں ایک بارپھرتھیٹرکی روایت ڈال دی ہے اوراب ہمارے ہاں شائقین تھیٹرکومعیاری تھیٹردیکھنے کے مواقعے مل رہے ہیں۔

اس سلسلے کوجاری رہنا چاہیے اور عوام کوبھی چاہیے کہ وہ فنکاروں کے حوصلے مزیدبلندکرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ وقت نکال کر شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کررہاہے فنکارمزید محنت کریں،آج تھیٹرڈرامہ''سرگریدہ خواب'' پیش کیا جائے گا، اس ڈرامے میں نظرالحسن، حماد صدیقی، ثمینہ نظیر ودیگرپرفارمنس کا مظاہرہ کریںگے۔
Load Next Story