جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ہوگا سیف الرحمٰن
آج ہمیںبلاشبہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی قیادت کی بھی اشد ضرورت ہے.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے یہی وجہ ہے کہ ہرسال قوم اس دن کو انتہائی شان شوکت سے مناتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوںنے ڈی سی سینٹرل آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے مزید کہا کہ آج کے تاریخی دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو قیام پاکستان کے وقت برصغیر کے مسلمانوںمیںموجود تھا۔
انھوںنے کہا آج جب مملکت خداداد بے شمار مسائل کاشکار ہے لہذا ہمیں اس موقع پر تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے ،انھوںنے کہا موجودہ ترقی یافتہ دور میں ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صفوںمیںشامل ہونے کیلیے جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر بھرپور عبور حاصل کرنا ہوگا اور اس کیلیے ہمیں نوجوانوںکو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہونگی ۔
انھوں نے کہا ہم محدودوسائل کے باوجود نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ کھیلوں کی طرف راغب کرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو منفی سرگرمیوںسے دور رکھ کر انہیں کار آمد شہری بنایا جاسکے ، میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیںبلاشبہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی قیادت کی بھی اشد ضرورت ہے جو ملک کو موجودہ درپیش مشکلات سے نجات دلاسکے ۔انھوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح ہی کی مدبرانہ قیادت تھی۔
جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کو یقینی بنایا لہذا ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوںکو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی اور اسے مسائل سے پاک کرنے کیلیے جدوجہدکرنی چاہیے تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صفوںمیں شامل ہوسکیں،اس موقع پر اسکول کے طلباء طالبات نے ملی نغمے اور مختلف پروگرام بھی پیش کیے پروگرام میںچاروں زونز کے اسسٹنٹ کمشنر زاور نیوکراچی زون کے افسران اور اسکولوں کے پرنسپل سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔