ورلڈ الیون نے ہاکی سیریز کے ساتھ دل بھی جیت لیے
سیریز 1-0 سے اپنے نام کی، پاکستان جونیئرز کے ساتھ مقابلہ 3-3 سے برابر، عدیل لطیف بہترین کھلاڑی قرار
ورلڈ الیون نے ہاکی دوستی سیریز کیساتھ دل بھی جیت لیے۔
ورلڈ الیون کے فاتح بننے کے ساتھ دوستی ہاکی سیریز لاہور میں مکمل ہوگئی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان علی، عدیل لطیف اور نوید عالم نے ایک ایک گول کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے کپتان راڈرک نے2 جبکہ ناہیول سیلس نے ایک گول اسکور کیا۔پاکستان ٹیم کے عدیل لطیف کومیچ کا بہتری کھلاڑی قراردیا گیا۔
ورلڈ الیون نے کراچی میں کھیلے جا نے والے پہلے میچ میں5-1 سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسرے مقابلے کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ تھے جن کا میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ میچ دیکھنے کے لیے 4 ہزار کے قریب تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے جنھوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔
میچ میں کھیل کا آغاز برق رفتاری سے ہوا ۔ پہلے کوارٹر میں ٹیموں کے دفاعی انداز کی وجہ سے کوئی ٹیم بھی گول نہ کر سکی، دوسرے کوارٹر میں بھی قومی جونیئر ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور 4 پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب رہے مگر گول نہ کر سکے۔ اس دوران کم از کم2 یقینی گول کرنے کے مواقع بھی ضائع کیے تاہم ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کے28ویں منٹ میں کپتان راڈرک نے فیلڈگول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلا دی۔
پہلے ہاف کے بعد میچ شروع ہوا تو ورلڈ الیون کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے قدرے بہتر مووز بناتے ہوئے اٹیک کیے۔ 36ویں منٹ میں ورلڈ الیون کے ناہیول سیلس نے دوسرا گول کرتے ہوئے برتری 2-0 کر دی تاہم ایک منٹ بعد ہی پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے پنالٹی کارنرپرگول کرتے ہوئے میچ ایک کا اسکور2-1 کر دیا۔ گول کے بعد پاکستانی کھلاڑی زیادہ جوش سے کھیلتے دکھائی دیے اورعدیل لطیف نے فیلڈگول کرتے ہوئے میچ 2-2گول سے برابرکردیا۔
چوتھاکوارٹر شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیل میں تیزی آ گئی۔ 51ویں منٹ میں ورلڈالیون کو میچ کا پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا تاہم اس پر گول نہ ہو سکا۔ اگلے ہی منٹ میں ورلڈالیون کو دوسرا پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان راڈرک نے اپنا دوسرا گول بناکر ٹیم کو3-2 سے برتری دلا دی۔ 6منٹ بعد ہی پاکستان ٹیم نے جوابی حملہ کیا اورنوید عالم نے انفرادی کوشش پر فیلڈگول کرتے ہوئے میچ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر)خالد کھوکھر، سیکرٹری شہباز احمد سینئر، شہناز شیخ، اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار، چوہدری اختر رسول، توقیر احمد ڈاراور سلیکٹر قاسم خان سمیت سابق اولیمپئنز اور شرکاکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔