عمر امین کیویز کیخلاف کامیابی کے لیے پراعتماد
میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے کوچ مکی آرتھر کے زیرنگرانی بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی۔
KARACHI:
پاکستانی کرکٹرز نے کیویز پر جوابی وار کیلیے کمر کس لی۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل پلیئرز نے ویلنگٹن میں بھر پور پریکٹس کی۔ اسکور میں تیزی سے اضافے کے لیے کھلاڑیوں کو لمبے اور اونچے شاٹس لگانے کی مشقیں بھی کروائی گئیں، نیٹ سیشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پلیئرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے رہے اور پلیئرز میں موجود بیٹنگ اور بولنگ کی خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے۔
ادھر قومی کرکٹر عمر امین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلیے پرعزم ہیں، ان کے مطابق گزشتہ ایک برس سے گرین شرٹس اچھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، دنیا کی 2 بہترین ٹیموں کے درمیان سیریز میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
میڈیا سے بات چیت میں عمر امین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس سے پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، ہم مختصرطرز کی کرکٹ میں اس وقت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت پہلے نمبر پر ہے، دنیا کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
ایک سوال پرعمرامین کا کہنا تھا کہ ایک روزہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کا ہمیں دکھ بھی ہے، ماضی کی شکستوں کوبھول کر نگاہیں ٹی ٹوئنٹی سیریزپرمرکوز ہیں، ہماری ٹیم متوازن ہے، اچھے بیٹسمینوں کیساتھ بہترین بولرز بھی موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھے مقابلوں کیلیے پرعزم ہوں اور سیریز ہم ہی جیتیں گے۔
ایک اور سوال پر ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ کسی ایک کی بجائے تینوں طرز کی کرکٹ کیلیے میری خدمات حاضر ہوتی ہیں، مجھے جس فارمیٹ میں بھی موقع ملتا ہے، عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔