آخری ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست سیریز بھی جنوبی افریقا کے نام
پروٹیزکی جانب سے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے سب سے زیادہ 95رنز بنائے جبکہ فرحان بحردین 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کو5 ویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔
بینونی کے ویلو مور پارک میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے سود مند نہ رہا، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن 31 رنز کے اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر یونس خان اور کامران اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 97 تک لے گئے، پاکستان کی تیسری وکٹ کامران اکمل کی صورت میں گری انہوں نے 48رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 205 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، یونس خان 29، شعیب ملک 28،مصباح الحق 24، جنید خان26، وہاب ریاض 11 جبکہ سعید اجمل ایک رن بناسکے، شاہد آفریدی اپنا کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مک لورین نے 3،مورنی مورکیل نے 2 جبکہ ڈیل اسٹین، ٹسوٹسوبے، پیٹرسن اور فرحان بحر دین نے ایک، ایک وکٹ لی۔
جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 44 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔ پروٹیز کی جانب سے فرحان بحر دین 35، ہاشم آملہ 22، اینگرام 15اور کوانٹم ڈی کک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈی ویلیئرز 95اور ملر 20 رنز کے انفرادی اسکور پرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔
پانچویں ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی 2-3سے ہار گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز میں 3-0 کے مارجن سے ہرایا تھا تاہم ٹی 20 میں فتح قومی ٹیم کے نام رہی تھی۔