راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا
راجہ پرویز اشرف نے 12 جون 2012 کو یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا.
KABUL:
نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے بعد راجا پرویز اشرف نے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ دیا ہے، اس موقع پر انہیں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں راجا پرویز اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے دوران انہیں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے عملے سے مصافحہ کیا اور وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔
راجہ پرویز اشرف نے 22 جون 2012 کو یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد صدر مملکت نے انہیں نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی تھی۔