مردان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

بچے کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا

بچے کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مردان میں 10 سالہ بچہ علاج کے لیے لایا گیا تاہم وہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے سبب جاں بحق ہوگیا۔


واقعے کے بعد بچے کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بچہ ڈاکٹروں کی نااہلی کے سبب جاں بحق ہوا اس لیے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

اپنے احتجاج میں لواحقین نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے بیٹے کو بخار تھا اس وجہ سے اسے اسپتال لے کر آئے مگر ڈاکٹروں نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگیا۔ بچے کے لواحقین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
Load Next Story