سیالکوٹ میں پانچویں روز بھی بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی
درجنوں مویشی ہلاک، زخمی سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل، پنجاب رینجرز کا بھرپور جواب
بھارتی فورسز کی پانچویں روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری رہی جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے۔
بھارتی فورسز کی پانچویں روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری رہی جس سے 5 شہری زخمی جبکہ درجنوں قیمتی مویشی ہلاک ہوگئے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ورکنگ باؤنڈری کے دیہات ہرپال، چپراڑ، سجیت گڑھ و ملحقہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم زخمیوں کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا گیا۔