سانبھا سیکٹر میں سرنگ بھارتی الزام نے مایوس کیا ڈی جی رینجرز
بھارت الزامات لگا کرپاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے، میجر جنرل ہلال حسین کی میڈیا سے گفتگو
ISLAMABAD:
ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل محمد ہلال حسین نے کہا ہے کہ سانبھا سیکٹر میں سرنگ کا ملنا بھارتی پروپیگنڈہ ہے، پاکستان میں ایسی کوئی سرنگ نہیں ہے۔ رینجرز اور بی ایس ایف کے حالیہ مذاکرات سے حوصلہ ہوا تھا لیکن بھارت کے اس اقدام نے بہت مایوس کیا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انھوں نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ بھارت ایسے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارتی باڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ ہم ایسے الزامات سے ڈر جائیں گے تو اس کی غلط فہمی ہے، پاکستان رینجرز نہ کبھی خوف کا شکار ہوئی اور نہ ہوگی۔ اس موقع پرکرنل شاہد نے کہا کہ بھارت سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 56 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔