’’پدماوت ‘‘ کے مخالفین نے فلم دیکھنے پر رضامندی ظاہر کردی

راجپوب سینا نے یہ رضامندی فلم کے ہدایت کار بھنسالی کی ان کوششوں کے بعد ظاہر کی ہے۔

راجپوب سینا نے یہ رضامندی فلم کے ہدایت کار بھنسالی کی ان کوششوں کے بعد ظاہر کی ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی متازع ترین فلم ''پدماوت '' کے سب سے بڑے مخالف گروپ شری راجپوت سینا نے فلم کو دیکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

فلم ''پدماوت '' کے نام کی تبدیلی اور دپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے گانے ''جھومر'' میں اداکارہ کا جسم ڈھانپے جانے کے بعد آخرکار مخالفین کی مخالفت دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ سب سے بڑے مخالف گروپ شری راجپوت سینا نے فلم کو دیکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔


راجپوب سینا نے یہ رضامندی فلم کے ہدایت کار بھنسالی کی ان کوششوں کے بعد ظاہر کی ہے جو وہ مخالفین کو مسلسل رضامندکرنے اور ان کی دشمنی کو توڑنے کیلیے کررہے تھے۔

اس حوالے سے لوکندرا سنگھ کلوی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم فلم نہیں دیکھیں گے جب کہ ایک سال قبل فلم کے ہدایت کار نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ وہ فلم کے متنازع حصوں کی اسکریننگ کرینگے اور انھوں نے ایسا کرلیا۔

 
Load Next Story