ابراہیم حیدری اسپتال دواؤں کابحران شدت اختیار کرگیا
ڈاکٹرسمیت بیشتر عملہ غائب رہتا ہے،چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ
سندھ گورنمنٹ ابراہیم حیدری اسپتال میں دوائوں کابحران شدت اختیار کرگیا۔
اسپتال میں آنے والے مریضوں کودوائوں کی فراہمی گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے جبکہ ڈاکٹرسمیت بیشتر عملہ بھی غائب رہتا ہے اور اسپتال میں آئے دن چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، مریضوںکودیگر طبی سہولتوں کی فراہمی بھی بندکردی گئی ہے۔
اسپتال کے بعض ملازمین نے بتایا کہ انتظامی افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسپتال کی صورتحال انتہائی ابترہورہی ہے، مریضوں کوکسی بھی قسم کی کوئی طبی سہولتیں فراہم نہیںکی جارہی، ملازمین نے سیکریٹری صحت پروفیسر نوشاد شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے انتظامی معاملات میں غیر سنجیدگی کا نوٹس لیاجائے۔