پاکستانی طالب علم کی کیمبرج کے امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن
پاک بحریہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فروغِ تعلیم میں بھی پیش پیش،ترجمان
KARACHI:
بحریہ کالج کے طالب علم محمد حیدر خان نے کیمبرج کے امتحان میں ریاضی سلیبس ڈی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحریہ کالج کے طالب علم نے کیمبرج 2017 کے امتحان میں عالمی سبقت حاصل کی ہے۔ امتحان میں ٹاپ کرنے والے طالب علم کا تعلق بحریہ کالج کارساز کراچی سے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بحریہ کالج کارساز کے طالب علم یہ کامیابی ملک میں فروغِ تعلیم کے سلسلے میں پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے، پاک بحریہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فروغِ تعلیم میں بھی پیش پیش ہے۔