فاٹا میں اصلاحات پر عمل در آمد شروع ہوچكا ہے گورنر خیبر پختون خوا
فاٹا میں امن و امان كی بحالی كے بعد ترقیاتی منصوبوں پر كام جاری ہے، اقبال ظفر جھگڑا
گورنر خیبر پختون خوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے كہا ہے كہ فاٹا میں اصلاحات پر عمل در آمد شروع ہوچكا ہے بہت جلد قبائلی عوام كی خواہشات كے مطابق اصلاحات كا عمل مكمل ہوجائے گا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں پاكستان مسلم لیگ (ن) كے ایک وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ حكومت قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت كے شعبوں كو خصوصی توجہ دے رہی ہے اور قبائلی عوام كو بنیادی ضروریات زندگی كی سہولیات كی فراہمی كے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔
گورنر نے كہا كہ فاٹا اصلاحات كے حوالے سے فاٹا میں سپریم كورٹ اور پشاور ہائی كورٹ كا دائرہ اختیار بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ میں منظوری دی جاچكی ہے اور اصلاحات كا عمل بہت جلد مكمل ہوجائے گا۔اس موقع پر وفد نے فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد اور نقل مكانی كرنے والے قبائل كی واپسی كے بعد فاٹا كی ترقی كے لیے اٹھائے گئے حكومتی اقدامات كوسراہا۔
اقبال ظفر جھگڑا نے كہا كہ موجودہ حكومت كی كوششوں سے نہ صرف سی پیک جیسے میگا منصوبے شروع كیے جاچكے ہیں بلكہ مؤثر پالیسیوں كی بدولت ملكی معیشت بھی استحكام كی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے واضح كیا كہ سی پیک سے نہ صرف ملک اقتصادی طور پر خوشحال ہوگا بلكہ اس منصوبے سے روزگار كے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔