ایشین کبڈی ورلڈ کپ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

مقابلے27 سے 31 مارچ تک بھارت میں ہونا تھے، نئے پروگرام کا اعلان بعد میں ہوگا

مقابلے27 سے 31 مارچ تک بھارت میں ہونا تھے، نئے پروگرام کا اعلان بعد میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں شیڈول ایشین کبڈی ورلڈ کپ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔

میگا ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق شریک ٹیموں کیلیے سیکیورٹی پلان کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے جس کی وجہ سے مقابلوں کو غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین ٹائٹل کبڈی ورلڈ کپ 27 سے 31مارچ تک بھارت میں منعقد ہونا تھا تاہم بھارت میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔




انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مقابلوں کیلیے مکمل طور پر تیار تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے اطلاع مل گئی کہ مقابلے نہیں ہورہے۔ انھوں نے کہا کہ دبئی کپ کے بعد ایشین کبڈی ورلڈ کپ کا بھی ملتوی ہونا افسوس ناک ہے، انٹرنیشنل فیڈریشن کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیں۔ محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کیلیے بے تاب ہے، اور آئے دن ایونٹس کا ملتوی ہونا کھیل کے لیے بھی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔
Load Next Story