سینیٹ الیکشن کے شیڈول کی منظوری 3 مارچ کو پولنگ کی تجویز

شیڈول کا باضابطہ اجرا 2 فروری کو ہوگا، ریٹرننگ افسروں، پولنگ عملے کا تقرر ہوگیا

شیڈول کا باضابطہ اجرا 2 فروری کو ہوگا، ریٹرننگ افسروں، پولنگ عملے کا تقرر ہوگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2018 کے شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2018 کے شیڈول کی منظوری دیدی ہے تاہم باضابطہ شیڈول 2 فروری کو جاری کیا جائیگا جب کہ پولنگ3 مارچ کو کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔


الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صوبائی الیکشن کمشنرز ریٹرننگ آفیسر ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 52سینیٹرز کی مدت 11مارچ کو ختم ہورہی ہے، فاٹا کے4، اسلام آباد کی 2نشستوں پر الیکشن ہوگا چاروں صوبوں کی 28جنرل، 8 ٹیکنوکریٹ،8خواتین اور 2 اقلیتی نشستوں پر انتخاب ہونا ہے۔

 
Load Next Story