راولپنڈی اور مظفر گڑھ میں بچوں سے زیادتی کے دو ملزم گرفتار
راولپنڈی میں چوہدری ارباب نے کم سن بچے سے بدفعلی کی اور مظفرگڑھ میں عرفان نے معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا
پنجاب کے دو شہروں راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بینک کالونی میں کم سن بچے کو اغواء اور اس کے ساتھ بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم چوہدری ارباب کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر چکری روڈ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔ دو ملزمان ارباب اور راجہ عادل کیخلاف 18 جنوری کو واقعے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم چوہدری ارباب کی عدم گرفتاری پر کئی روز سے احتجاج ہورہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بچے سے بدفعلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے
دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں ایک معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے بتایا کہ ملزم عرفان نے 7 سالہ معصوم بچی شاہینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کئی روز سے روپوش تھا۔
عرفان کے خلاف تھانہ جتوئی میں معصوم بچی کے والد محمد یامین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 632 درج کیا گیا۔ جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر رمضان شاہد کی سربراہی میں جتوئی پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او اویس احمد نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو جدید سائنسی طریقے سے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کم سن زینب کے قاتل عمران علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔