شوبز و کرکٹ ستاروں کا زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کا مطالبہ

بس بہت ہوا اب زینب کے قاتل کو عبرت کا نشان بنایاجائے، پاکستانی ستاروں کا مطالبہ

زینب کے قاتل کے لیے پھانسی سے کم کوئی اور سزا نہیں ہونی چاہئے؛ فوٹوفائل

قصور کی ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور اس معصوم سی بچی کا لرزہ خیز قتل کرنے والا ملزم عمران بالآخر قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی شوبزو کرکٹ اسٹارز کی طرف سے قاتل کوعبرت کا نشان بنانے کے ساتھ اس کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پولیس اور تفتیشی اداروں کی سرتوڑ کوشش کے بعد زینب امین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زینب واقعے پر نا صرف عوام بلکہ شوبز و کرکٹ ستاروں کی جانب سے بھی شدید مذمت کی جارہی تھی اور اب قاتل کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: معصوم زینب کے قتل پر شوبز و کرکٹ ستارے بھی اشک بار

اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے زینب کے قاتل کی گرفتاری پر انسٹاگرام پر ویڈیوپیغام کے ذریعے کہا کہ زینب کا قاتل دوہفتوں کی کوششوں کے بعد بالآخر پکڑا گیا، اس خبرکو سن کر بہت مسرت محسوس ہورہی ہے کہ وہ اب سڑکوں پر آزاد نہیں گھوم رہا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ گرفتار ہونے والا شخص صحیح انسان ہے کسی بے گناہ کو نہ پکڑا گیا ہو اور اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص ہی زینب کا قاتل ہے تو میری حکومت سے درخواست ہے کہ اس انسان کو سرعام دودن تک پھانسی پر لٹکایا جائے اور اسے دوسرے لوگوں کے لیے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ لو گ اس کی لاش کو آتے جاتے دیکھیں کہ ایسے درندوں کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ صرف زینب کے ساتھ نہیں بلکہ تمام بچوں کے ساتھ انصاف کے لیے کھڑی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BeTnEP2gDVn/"]

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ماڈل نادیہ حسین نے بھی زینب کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قاتل کے لیے پھانسی سے کم کوئی اور سزا نہیں ہونی چاہئے۔




[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BeTON9EncN_/"]

اداکار فرحان سعید نے قاتل کی گرفتاری کی خبر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر قاتل پکڑا گیا، بس بہت ہوا، اب اسے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور عبرت کا نشان بنایاجائے۔



اداکارہ ماریہ واسطی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران کو اس کے گھناؤنے فعل کی اتنی سخت سزا دی جائے کہ وہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائےاور کسی میں ہمت نہ ہو اس طرح کا کوئی فعل کرنے کی اور یہ تب ہی ہوگا جب عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BeTKnMhjwwh/"]

گلوکارہ عینی خالد نے ٹوئٹ کیا اگر یہ ثابت ہوگیا کہ گرفتار ہونے والا شخص ہی زینب کا قاتل ہے تو اسے سخت ترین سزا دی جائے۔



راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے زینب کے قاتل کی گرفتاری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اس درندے کے آگے شرمندہ ہے، اس کو انسانیت کی تذلیل کرنے پر سخت ترین سزا دینے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دوسرا یہ غیر انسانی فعل کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہیں۔

Load Next Story