توہین آمیز تقریر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے پاناما معاملے کے دوران متنازع تقریر کے معاملے میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا، اپنے معافی نامے میں انہوں نے غیر مشروط طور پر معافی مانگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نہال ہاشمی غیرمشروط معافی مانگنے پرتیار ہو گئے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس میں نوازشریف اور ان کے گھر والے پیش ہوئے تھے، نہال ہاشمی نے اسی دوران کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے تھے۔