باڑہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکار شہید

شدت پسندوں نے کلیم کلے سیکیورٹی پوسٹ کونشانہ بنایا،اہلکار طبی امدادملنے سے قبل چل بسا

شدت پسندوں نے کلیم کلے سیکیورٹی پوسٹ کونشانہ بنایا،اہلکار طبی امدادملنے سے قبل چل بسا فوٹو: اے ایف پی

باڑہ اکاخیل میں شدت پسندوں کی اسنائپرگن سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہیدہوگیا۔

تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل زاوہ کے قریب کلیم کلے سیکیورٹی پوسٹ پرنامعلوم شدت پسندوں نے اسنائپرگن سے فائرنگ کردی جس سے محسوداسکائوٹس ٹو ونگ کااہلکار نائیک گران ولی شدیدزخمی ہوگیا۔




اسے طبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کیاجا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑگیا،شدت پسندحملے کے بعدفرارہوگئے۔
Load Next Story