پیر حمید الدین سیالوی سے شہباز شریف کی ملاقات احتجاج کی کال واپس

پیرسیالوی کی مشاورت سے معاملات کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، شہباز شریف

ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے، شہباز شریف، فوٹو:ایکسپریس نیوز

پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے احتراماً پیر حمیدالدین سیالوی کے گھٹنے بھی چھوئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے احتجاج کے حوالے سے پیرسیال کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے، پیرسیالوی


پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر پیر سیال نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے جب کہ پیرسیالوی کی مشاورت سے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان سے معاملات پر گفتگو کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رانا ثنا اللہ کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا

واضح رہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی نے حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔

Load Next Story