اوپنرز نے اچھی پرفارمنس دکھائی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہےنجم سیٹھی
سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں اوپنرز نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جب کہ فتح پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آج کے میچ میں اوپنرز نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹیم فتح کی مستحق تھی جس پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ٹیم آئے گی تو ون ڈے سیریز میں شکست کے بارے میں پوچھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا، خوشی ہے کہ انہوں نے یہ مشورہ قبول کیا، مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکی تیاری کر رہے ہیں، کوچز ٹیم پر بہت محنت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، ہیڈ کوچ تمام کھلاڑیوں کا منیجمنٹ پلان بنا کر دیں گے، منیجمنٹ پالیسی ایک دو روز میں جاری کر دی جائے گی۔ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، ایک آدھ فرنچائز کا مسئلہ تھا جن کی جانب سے ادائیگی نہیں ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کا دورہ طے شدہ شیڈول کے مطابق مارچ میں ہو گا اور اس پر بات چیت جاری ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف ایک برس یہاں کھیلنے آئے گی۔