جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں اُن کے ہاتھ بھی صاف نہیں راؤ انوار
میرے قانونی مشیران میرے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں،معطل ایس ایس پی راؤ انوار
KARACHI:
معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں اُن کے ہاتھ بھی صاف نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کروانے والے کچھ افسران مجھ سے ذاتی بغض رکھتے ہیں، میں ایک پروفیشنل اور اصول پسند پولیس افسر ہوں جب کہ جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں اُن کے ہاتھ بھی صاف نہیں۔
راؤ انوار نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اعلیٰ پولیس افسران نے کتنے کامیاب آپریشن کیے؟ سی ٹی ڈی سے ہونے والے پولیس مقابلوں میں آج تک کتنے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، میرے پاس اپنے دفاع میں خاصے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور یہ ٹھوس شواہد وقت آنے پر سب کے سامنے لاؤں گا۔
راؤ انوار نے کہا کہ میرے قانونی مشیران میرے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں، حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے جو اس کیس کی تحقیقات کرے میں خود جلد ہی عدالتوں میں پیش ہوں گا۔