میانمار کے حالات روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کیلیے سازگار نہیں اقوام متحدہ
میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں، چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسف
PESHAWAR:
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا کے پناہ گزین میانمار واپس جانا چاہتے ہیں لیکن تاحال وہاں کے حالات ان کی واپسی کے لیے سازگار نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جسٹن فورسیتھ نے بنگلادیش کا دورہ کیا اور وہاں کیمپوں میں موجود روہنگیا کے مسلمان پناہ گزینوں سے ملاقات کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود ہزاروں مسلمان میانمار واپس جانا چاہتے ہیں۔
یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں لہذا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حالات سازگار نہیں اور کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کو بھی یہی فکر لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ایک خاتون نے جب میانمار میں اپنے رشتہ داروں سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ اب بھی مسلمانوں کی آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں میانمار فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان ہجرت کرکے بنگلادیش کے کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔