راؤانوارپرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مکمل
ہلاک ہونے والا شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے اوراس کا آبائی تعلق پشاورہے
سابق ایس ایس پی ملیرپرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارپر16 جنوری کو ملیر لنک روڈ پرمشکوک حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 34 سالہ گل سعید ولد انعام گل کے نام سے کرلی گئی ہے، ہلاک ہونے والا شخص اورنگی ٹاؤن میں مکان نمبراے47 محلہ فرید کالونی سیکٹر10 کراچی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق پشاورسے ہے۔
دوسری جانب شناخت کیے جانے والے شخص کے ساتھ مارے جانے والے دیگر2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
راؤ انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دفترسے گھرجا رہے تھے ملیرلنک روڈ پران کی بکتربند گاڑی پرخود کش حملہ ہوا تھا جب کہ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان علی خواجہ اورسی ٹی ڈی کے افسران کی جانب سے جائے وقوع کے جائزہ کے بعد حملے پر تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔