کراچی میں فائرنگ سے متحدہ کے عہدیدارسمیت 3 افراد ہلاک
شیرشاہ اورسرجانی میں بھی ہلاکتیں،لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ،10 زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت3افراد ہلاک،10 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لائنزایریا ٹیکنیکل اسکول کے عقب میں دھوبی گھاٹ توحید مسجد کے قریب کے رہائشی35 سالہ محمد علی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، مقتول متحدہ قومی موومنٹ لائنز ایریا سیکٹر یونٹ53 کا جوائنٹ انچارج تھا،واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب تخت پر لیٹا ہوا تھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقتول کے بازو میں2 اور سر میں ایک گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی دکانیں اور دیگر کاروبار بند ہو گیا۔
شیرشاہ تھانے کی حدود جناح روڈ گلی نمبر69 پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار55 سالہ خادم حسین اور2 راہ گیر بچیاں12سالہ وردہ دختر خضر اور10 سالہ نائلہ دختر سلطان زخمی ہوگئیں،مقتول اسٹیٹ بینک میں افسر تھا،سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس سوئی سدرن گیس پلانٹ کے عقب میں کچے کے علاقے سے ایک25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی،لانڈھی کے علاقے ساڑھے3نمبر پر نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر20 سالہ سمیع الدین زخمی ہو گیا،شریف آباد کے علاقے ناظم آباد نمبر4 گجر نالے کے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر30 سالہ ولید زخمی ہو گیا۔
نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر25 سالہ عبد القیوم اور30 سالہ طفیل زخمی ہوگیا،کیماڑی فشری روڈ پر مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 55 سالہ ابوالحسن اور اس کے بیٹے 25 سالہ معید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،سائٹ کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 40 سالہ سمیع اﷲ اور 32 سالہ اکبر خان زخمی ہوگئے،کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33-D میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ٹانگ پر لگنے سے 25 سالہ وقاص احمد زخمی ہوگیا۔