وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچ طلباء پر تشدد کے واقعات پر کمیٹی تشکیل دیدی
طلباء کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، عبدالقدوس بزنجو
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء پر تشدد کے واقعات پر کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء پر تشدد کے واقعات پر کمیٹی تشکیل دے دی، صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں کمیٹی اراکین لاہور جائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلوچستان کے طلباء کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، طلباء کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ بلوچستانی طلبا کو تحفظ فراہم کرے جب کہ مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تمام طلباء تنظیموں سے بھی مذاکرات کرے گی۔