بوتل بھی اور گُلک بھی
اس بوتل میں آپ پانی بھرنے کے علاوہ بیرونی جانب رقم، چابیاں اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ محفوظ کرسکتے ہیں۔
وقت گزرنے اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اشیاء کثیرالمقاصد ہوتی جارہی ہے۔
اس کی مثالیں بے شمار اختراعات کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔ بہترین اور سب سے عام مثال سیل فون کی ہے۔ اس چھوٹے سے آلے میں ریڈیو، ٹیلی ویژن، گھڑی، الارم کلاک، اسٹاپ واچ، ٹارچ، کیلکولیٹر، ٹیپ ریکارڈر، ویڈیوگیم، ٹیلی فون، کمپیوٹر سمیت نہ جانے کون کون سے آلات یکجا ہوگئے ہیں۔ یہی اختراعی عمل عام گھریلو استعمال کی اشیاء کے ضمن میں جاری ہے۔
جیون آسان بنانے کے لیے روزمرہ استعمال کی چیزوں کو کثیرالمقاصد بنایا جارہا ہے جیسے پانی کی بوتل۔ اس بوتل میں آپ پانی بھرنے کے علاوہ بیرونی جانب رقم، چابیاں اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ محفوظ کرسکتے ہیں۔ اکثروبیشتر ہم چابیاں رکھ کر بُھول جاتے ہیں جس سے بڑی کوفت ہوتی ہے۔ یہ 'ملٹی پرپز' بوتل اس کوفت سے بچانے میں معاون ہوسکتی ہے اور آپ کے لیے گلک کا کام بھی دے سکتی ہے۔