نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف کراچی میں حلقہ بندی کرانے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، درخواست میں موقف

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن ، اٹارنی جنرل اور مدعاعلیہان کو 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار نے بیرسٹر فروغ نسیم کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف کراچی میں حلقہ بندی کرانے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔


سماعت کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ حلقہ بندی کیلیےفریقین کو 15 دن کا وقت نہیں دیا گیا نہ ہی سنا گیا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے پر کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ بندی ہوئی اس لئے درخواست نہیںسن سکتے۔ انتخابات کے شیڈول کے بعد حد بندی کرنا قانون کے مطابق نہیں، اس لئے نئی حلقہ بندیوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہٹ کر دیکھا جائے۔ اور سندھ ہائی کورٹ حلقہ بندی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قراردے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر دلالئل سننے کے بعد الیکشن کمیشن ، اٹارنی جنرل اور مدعاعلیہان کو 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

 

Recommended Stories

Load Next Story