پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکوتیرکا انتخابی نشان الاٹ

الیکشن کمیشن نےمیرے وکیل کوسنے بغیر ہی تیر کان شان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو دے، ناہید خان

الیکشن کمیشن نےمیرے وکیل کوسنے بغیر ہی تیر کان شان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو دے، ناہید خان۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے دوران سماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے نام کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکوتیرکا انتخابی نشان الاٹ کردیا، اس موقع پر ناہید خان اور پیپلزپارٹی کے حامی الجھ پڑے اور ایک دوسرے کے پوسٹر پھاڑ دیے۔


الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان کےوکیل کوسنے بغیر ہی تیر کانشان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو دے دیا، وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔

امین فہیم کا کہنا تھا کہ تیرکےنشان پر پیپلزپارٹی کاحق ہے جبکہ فاروق نائیک نے کہا کہ آئین کے مطابق پارٹی کے پرانے نشان کو تبدیل نہیں کیا جاتا۔

Recommended Stories

Load Next Story