بلوچ عوام بھی کشمیریوں کی طرح حق خود ارادیت چاہتے ہیں اختر مینگل

نگراں وزیراعظم شریف انسان ہیں مگرآج کے دور میں صرف شرافت کا ہونا ہی کافی نہیں، اختر مینگل

بلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں آئی صوبہ اب بھی لہولہان ہے۔ اختر مینگل۔ فوٹو : ایکسپریس

بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اگرکشمیریوں کو حق خودارادیت ہوسکتا ہے تو بلوچوں کو کیوں نہیں، ہم بھی یہ حق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں آئی صوبہ اب بھی لہولہان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکشمیریوں کو حق خودارادیت ہوسکتا ہے تو بلوچوں کو کیوں نہیں،ہم بھی کشمیریوں کی طرح حق خودارادیت چاہتے ہیں۔


سابق وزیراعلٰ بلوچستان نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کل پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ بلوچستان میں جمہوریت بھی ہو تو اس سے بلوچوں کوکوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نگراں وزیر اعلیٰ کے کہنے پر وطن واپس نہیں آئے۔

سردار اخترمینگل نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو کہیں سے منتخب کیا گیا، نگراں وزیراعظم شریف انسان ہیں مگرآج کے دور میں صرف شرافت کا ہونا ہی کافی نہیں۔ انہوں نے کہا بلوچوں کی طرح ہزارہ برادری کا سابق دورحکومت میں خون بہایا گیا۔
Load Next Story