عمران خان کا مقدمہ دائر کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں خواجہ آصف

عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، انشا اللہ سپریم کورٹ میں مزید حقائق کا انکشاف کروں گا

عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، انشا اللہ سپریم کورٹ میں مزید حقائق کا انکشاف کروں گا۔ فوٹو ایکسپریس

UNITED NATIONS:
مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقدمے کو سپریم کورٹ لے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عمران خان کی جانب سے مقدمے کو عدالت میں لے جانے کا منتظر تھا ، انہوں نے اپنا چہرہ بے نقاب کر کے پاکستان کے عوام کو دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔


اپنے ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان مالی بے ضابطگیوں ، اسلام آباد میں 300 کنال کے گھر، حکومتی مراعات ، پلاٹ کے حصول اور مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانے کیلیے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھلونا بننے کے الزامات کو عدالت میں لے کر نہیں گئے اور ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پر عائد تمام الزامات کو لے کر عدالت میں جائیں تاکہ عوام کے سامنے ان الزامات کی صحیح حقیقت واضح ہو سکے۔آئی این پی کے مطابق خواجہ آصف نے عدلیہ پر مسلم لیگ (ن) کا مکمل اعتماد ہے، انشاء اللہ سپریم کورٹ میں مزید حقائق کا انکشاف کروں گا۔

Recommended Stories

Load Next Story