عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف آج کیس دائر کرنے کا اعلان

نواز شریف11 سوالوں کے جواب خود دیں،اسپتال کانقصان ہونے پر زمان...

نواز شریف11 سوالوں کے جواب خود دیں،اسپتال کانقصان ہونے پر زمان پارک والا گھر بیچ کرعطیہ کر دوںگا،پریس کانفرنس۔ فوٹو ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگانے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا،سلمان راجہ ایڈووکیٹ آج کیس دائر کر دیںگے،چیف جسٹس سے کیس جلد سننے کی اپیل ہے تا کہ ن لیگ کے پراپیگنڈے سے ملک کے بڑے خیراتی ادارے کو بچایا جا سکے ۔

انھوں نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف اپنے اوپر منی لانڈرنگ، رائیونڈاور کرپشن کے دیگر الزامات پر اپنی پوزیشن خود واضح کریں،اسپتال کا مالی نقصان ہونے پر زمان پارک والا گھر بیچ کراسپتال کو عطیہ کر دیاجائیگا،انھوںنے کہا کہ میاں صاحب 11 سوالوںکے جواب خوددیں، اگر کسی نے بھی مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال سے ایک پیسہ بھی لیا تواسے عدالت لے کر جائوں گا،اسپتال اور نمل یونیورسٹی میری فیکٹریاں نہیں عوام کے ادارے ہیں،شوکت خانم اسپتال سے متعلق الزامات لگانے کے لیے رمضان کا انتخاب سوچ سمجھ کیا گیا تا کہ 1997کی طرح دوبارہ اس فلاحی ادارے کونقصان پہنچایاجاسکے۔


امتیازحیدری نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق میرے موقف کی تائیدکی ہے۔ عمران نے کہا کہ سیاستدانوں پر لگنے والے الزامات کوکلیئر ہونا چاہیے،چوہدری نثار نے جو الزامات لگائے وہ غلط ہیں لیکن اس کا جواب نہیں دیناچاہتا، اگر انھوںنے کینسراسپتال کے متعلق الزامات لگائے توانھیں بھی عدالت لے کر جائوں گا۔خواجہ آصف نے میرا موازنہ ڈبل شاہ سے کرتے ہوئے کہاکہ میں نے عوام کے خیرات کے پیسے سے جواکھیلااورانڈوومنٹ فنڈ منی لانڈرنگ سے بنایا ،وہ پہلے یہ ثابت کریں کہ انڈوومنٹ فنڈ میں زکوٰۃ کا پیسہ لگایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ جو پیسہ ڈالرکی صورت میں بیرون ملک سے آتا ہے،اس کا کچھ حصہ اس فنڈ کیلیے رکھاجاتاہے اور جب ہم نے آڈٹ رپورٹ میں اس فنڈکا ذکر کیا ہے تو پھر کہاں کی منی لانڈرنگ؟ منی لانڈرنگ تو یہ ہوتی ہے کہ پیسہ چھپاکر بیرون ملک لے جایا جائے،جیسے نوازشریف نے کیا،جس پر بی بی سی نے فلم بھی بنا رکھی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story