لندن کی لائبریری میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
آگ لگنے کے وقت لائبریری کی عمارت میں 30 افراد موجود تھے تاہم انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
''نیو انگٹن'' لائبریری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جنوب مشرقی لندن کی لائبریری میں اچانک لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی اور قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ پر قابو پانے کےلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی جس میں سیکڑوں ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ کی 100 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔
آگ لگنے کے وقت 30 افراد لائبریری کی عمارت میں موجود تھے تاہم انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔