پشاور کوہاٹ روڈ پر دستی بم دھماکا اور فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوہاٹ روڈ پر گڑھی قمر دین کے علاقے میں دستی بم دھماکا اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا نجی کمپنی کے دفتر کے باہر ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔