کاش سعد رفیق شریف خاندان کے بجائے ملک کے مخلص ہوتے فواد چوہدری
اب ان لوگوں کو سزا بھی ہوگی اور پیسہ بھی واپس کرنا ہوگا، ترجمان تحریک انصاف
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کاش سعد رفیق شریف خاندان کے بجائے ملک کے مخلص ہوتے تو تنقید کرنے کے بجائے جان لیتے کہ عمران خان نے کس تناظر میں بات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عمران خان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش سعد رفیق شریف خاندان کے بجائے ملک کے مخلص ہوتے اگر سعد رفیق نے پاناما کیس کا فیصلہ پڑھا ہوتا تو عمران خان پر تنقید کرنے کے بجائے جان لیتے کہ عمران خان کس تناظر میں بات کررہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کے لیے پاناما کے فیصلے کا ترجمہ خصوصی طور پر اُردو میں کروایا تھا لیکن ان لوگوں نے پھر بھی نہیں پڑھا، سپریم کورٹ نے پانامہ کا مقدمہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہوئی ہیں جب کہ ماتحت عدالتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی پابند ہوتی ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے 16 کمپنیوں اور 300 ارب روپے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی عدالت میں دفاع کی کوئی ایک شہادت پیش کی جب کہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے (ن) لیگ کا مقصد صرف پاناما کے مقدمے سے توجہ ہٹانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رسی دراز رہنے کا وقت پورا ہو چکا ہے اب ان لوگوں کو سزا بھی ہوگی اور پیسہ بھی واپس کرنا ہوگا۔