پی پی کی توجہ عوامی مسائل کے بجائے کرپشن اور عدلیہ سے ٹکراؤ پرمرکوز ہے نواز شریف

اللہ نے پھر موقع دیا توترقی کا سفروہیں سے شروع کرینگے جہاں سے غیر جمہوری قوتوںنے روک دیا تھا

اللہ نے پھر موقع دیاتوترقی کا سفروہیں سے شروع کرینگے جہاں سے غیر جمہوری قوتوںنے روک دیا تھا،گجرات سے پارٹی کارکنوں سے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہاہے کہ سیاست کسی اصول اور قاعدے کے تحت کی جاتی ہے، سیاست اصل میں ملک اوراس کے عوام کی خدمت کا دوسرا نام ہے لیکن پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے سیاست کو ذاتی مفادات میں تبدیل کردیا ہے اورمہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے سنگین مسائل کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے آج عوام پریشان اور معیشت کا پہیہ رُک چکا ہے، گذشتہ ساڑھے چار سال میں ذاتی مفادات اور کرپشن کی سیاست کرنے والوں کوعوام آئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔


ان خیالات کا اظہارانھوںنے مسلم لیگ (ن)گجرات کے عہدیداروں اورکارکنوں سے لاہورمیں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اقتدارکی پانچویں باری لے رہی ہے لیکن اپنے دور اقتدار میںعوامی مسائل کا حل پیپلز پارٹی کا کبھی بھی ایجنڈا نہیں رہا، اگر پیپلز پارٹی کی حکومت چاہتی توآج لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل ہوچکا ہوتا لیکن ان کی توجہ کرپشن اور عدلیہ سے ٹکراؤ پر مرکوز ہے۔

این این آئی کے مطابق یونی فکیشن بلاک کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پرناراض ہونے والے ضلع گجرات کے عہدیداروں نے ملاقات میں قیادت سے شکوہ کیا کہ نظریاتی کارکنوںکونظر اندازکیاجارہا ہے اورباہر سے آنے والوں اور بیوروکریسی کو اہمیت دی جارہی ہے ' نوازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی سے واپسی پر ان کے تحفظات دورکیے جائیںگے ۔

Recommended Stories

Load Next Story