زبیر ملک ایف پی سی سی آئی کے بلامقابلہ صدر منتخب
ایسوسی ایشنز کوٹے پر گلزار فیروز، شاہین سروانہ، اظہر بٹ اور محمدعلی نائب صدر بن گئے۔
اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر زبیراحمدملک کو وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی) کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی ایسوسی ایشنز کے کوٹے پر نائب صدارت کی 4 نشستوں پرکراچی کے گلزار فیروز، شاہین الیاس سروانہ،لاہور کے اظہرسعید بٹ اور گوجرانوالہ کے محمدعلی ولد شیخ محمداسلم بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
چیمبرز کی 4 نشستوں میں سے3 سیٹوں پر میرپورخاص چیمبر کے عبدالخالق خان،ڈیری غازیخان چیمبر کے خواجہ محمداقبال اور ڈیرہ اسماعیل خان چیمبر کے ظفر جلیل خان بھی بلامقابلہ نائب صدور منتخب کرلیے گئے ہیں تاہم چیمبر کے کوٹے پر بلوچستان سے نائب صدر کے عہدے کے لیے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں کوئٹہ چیمبر سے بزنس مین پینل کے امیدوار حاجی عبداللہ، لسبیلہ چیمبر کے یعقوب ایچ کریم اور گوادر چیمبر کے نویدجان بلوچ شامل ہیں۔
مذکورہ نشست کیلیے پولنگ یکم اپریل کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منگل 26 مارچ تک واپس لیے جاسکتے ہیں، ایف پی سی سی آئی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لیے رخسانہ جہانگیر کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے، ایف پی سی سی آئی کے نئے عہدیدار 2 اپریل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔