ایچ ای سی نے چیئر پر سن فیڈرل بورڈ کی ڈ گری جعلی قرار دیدی
شا ہین خان کی ڈگری تصدیق کے لیے کر اچی یو نیورسٹی بھیجی گئی ، تسلی بخش جواب نہیں ملا
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی تعلیمی بورڈ کی چیئرپرسن شاہین خان کی جامعہ کراچی سے حاصل کی گئی پی ایچ ڈی کی ڈگری کو مقالہ چوری کرنے کے باعث جعلی قرار دیدیا ہے۔ شاہین خان نے تین سال قبل جامع کراچی سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔
ایچ ای سی نے ڈگری کی تصدیق کیلئے کراچی یونیورسٹی کو ہدایات جاری کی تھیں تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کراچی یونیورسٹی تصدیق کے حوالے سے تسلی بخش جواب جمع نہ کرواسکی جو جواب بھیجا گیا ہے ایچ ای سی نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے مزید کارروائی کیلئے معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروفیشنل اینڈ ٹیکینیکل ٹریننگ کو بھجوادیاہے۔ذرائع کے مطابق شاہین خان نے ڈگری جعلی قرار دیئے جانے کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے جس کے باعث ایچ ای سی خود ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے شاہین خان سے وفاقی تعلیمی بورڈ کے امور پر بریفنگ لینے سے انکارکردیاتاہم وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے کہنے پر انہوں نے شاہین خان کو بریفنگ دینیکی اجازت د یدی۔ شیخ وقاص اکرم نے قائمہ کمیٹی کو یقین دلایا کہ ان کی وزارت جلد ہی اس معاملے پر فیصلہ کرے گی ۔