ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھا کر 11 درجے ترقی کی
FAISALABAD:
پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے جب کہ مچل سینٹنر بولرز میں سرفہرست آ گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا صلہ مل گیا ہے اور وہ 11 درجے پھلانگ کر بیٹسمینوں میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلوی ایرون فنچ دوسرے اور بھارتی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ورلڈ نمبر ون کولن منرو چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں، احمد شہزاد25ویں،سرفرازاحمد 55ویں،فخرزمان 71ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں کیوی مچل سینٹنر ہم وطن ایش سوڈھی کو پیچھے دھکیل کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، انجری کی وجہ سے سیریز نہ کھیل پانے والے عماد وسیم کا ساتواں نمبر ہے جبکہ شاداب خان 14درجے ترقی کیساتھ چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بنگلا دیشی شکیب الحسن نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے،آسٹریلوی گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، شعیب ملک 12ویں اور محمد حفیظ 15ویں نمبر پر ہیں۔