ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایشیا سے پیلی نشست پر جاپان کے قبضے کا امکان

آج اردن سے ٹکراؤ، آسٹریلوی ٹیم اومان سے مقابلہ کرے گی۔

گروپ اے میں قطر کی جنوبی کوریا سے آزمائش، تاشقند میں ازبکستان کو لبنان کے چیلنج کا سامنا۔ فوٹو: فائل

برازیل میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ 2014 کی ایشیا سے پہلی نشست پر جاپان کے قبضے کا امکان روشن ہوگیا۔

ناقابل شکست ایشین چیمپئن ٹیم فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کو اردن سے ٹکرائے گی، سڈنی میں آسٹریلوی ٹیم اومان سے مقابلہ کرے گی۔ گروپ اے میں قطر کو جنوبی کوریا کی آزمائش کا سامنا ہوگا، تاشقند میں ازبکستان کا سامنا لبنان سے ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں اگرچہ ابھی 15 ماہ کا وقت ہے لیکن گروپ 'بی' سے جاپانی ٹیم برازیل کا ٹکٹ پانے کے انتہائی قریب پہنچ چکی۔

ابتدائی پانچ میچز میں جاپان نے چار فتوحات اور ایک ڈرا کی بدولت 13 پوائنٹس کے ساتھ قریب ترین آسٹریلیا پر 8 پوائنٹس کی سبقت لے رکھی ہے، منگل کو اومان کے کنگ عبداللہ اسٹیڈیم میں فتح بلوسمورائی (جاپانی ٹیم کی عرفیت) کو ورلڈ کپ میں شرکت کا حقدار بنوانے کے لیے کافی ہوگی، جاپان نے اس سے قبل 2010 کے جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھی ایشیا سے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز پایا تھا۔




اس نے گذشتہ برس جون میں اردن کو0-6 سے ٹھکانے لگایا،مقابلے میں فارورڈ کیسکوک ہونڈا نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا تاہم اس مرتبہ ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں، وہ انگلش کلب ایورٹن سے منسلک ہیں، کوچ البرٹو زیکوہیرونی کو انٹرمیلان کیلیے کھیلنے والے فل بیک یاتو ناگاتومو کی جدائی کا بھی سامنا ہے۔

وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں، مانچسٹر یونائیٹڈ کے شنجی کاگوا اور اسٹٹ گارٹ کے فارورڈ شنجی اوکازا کی جاپانی اسکواڈ میں شامل ہیں، آسٹریلیا بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ 'بی' میں دوسرے اور عراق بھی یکساں 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ہر گروپ کی دو نمایاں ٹیمیں برازیل ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی، تیسری ٹیم کو میگا ایونٹ میں جانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

گروپ ' اے ' میں میدان ابھی کھلا ہے، ازبکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے جبکہ جنوبی کوریا، ایران اور قطر7،7 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں، منگل کو جنوبی کوریا اپنے گراؤنڈ میں قطر کی میزبانی کرے گا جبکہ تاشقند میں ازبکستان کولبنان کے چیلنج کا سامنا رہے گا۔
Load Next Story