افغانستان نے پاکستانیوں کے بغیر ویزا داخلے پر پابندی لگادی

طورخم سے ملحقہ افغان علاقہ گمرگ سے درجنوں شہریوں کوواپس کردیاگیا

ایک ہزار سے زائد افراد روزانہ جاتے ہیں لیکن اب مشکل ہوگئی ، شہریوں کے تاثرات۔ فوٹو: فائل

افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے پرپابندی لگادی۔

گزشتہ روزافغانستان کے علاقے گمرگ سے افغان حکام نے بغیر ویزے کے تمام پاکستانی شہریوں کو واپس کردیا۔


طورخم بارڈر پر درجنوں مقامی پاکستانی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ روزانہ تقریباً ہزار پندرہ سو لوگ کام کی غرض سے افغانستان جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مقامی قبائل ہوتے ہیں لیکن اب ویزے کے بغیرمشکلات پیداہو گئی ہیں، پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتے تاہم اس سلسلے میں طورخم کے نائب تحصیلدارتحسین اللہ سے بار بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

 
Load Next Story