کراچی دشمن اقدامات فی الفور بند کیے جائیں الطاف حسین
انٹرنیشنل کمیونٹی مطالبہ کرتی ہے ، متحدہ اورکارکنوں کیخلاف یکطرفہ کارروائی نہ کی جائے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا نیا جال بچھا دیا ہے۔
ایم کیوایم کی پوری فلاسفی اور اس کا ووٹ بینک توڑنے کی جو سرکاری سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں میں امید کر تا ہوں کہ پاکستان کی طرح برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بھی ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ یہاں پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا پوری عالمی برادری پاکستانی حکومت ایم کیوایم کیخلاف کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کر ے اور کر اچی دشمنی کے اقدامات فی الفور بند کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم برطانیہ یونٹ کے ذمے داران اور کارکنان عالمی اداروں کو خطوط لکھیں اور بتائیں کہ کس طرح ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے اور عام انتخابات کے اعلان کے بعد کراچی کی نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے قائد متحدہ الطاف حسین کو پیر کی دوپہر فون کیا اور جمہوری حکومت کے پانچ سال کی تکمیل میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے الطاف حسین سے کہا کہ آپ میں زبردست قوت فیصلہ ہے جو جمہوری عمل کو جاری رکھنے میں انتہائی مددگار رہی۔آپ جیسے رہنما ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جس کا میں برملا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلیے صلاحیتیں استعمال کرنے کا موقع عطا فرمائے۔