جہاز کا ٹکٹ خریدنے کیلیے ماں نے اپنا بچہ ہی فروخت کردیا

خاتون نے بچے کو فروخت کرکے وسطی ایشیا کا دورہ کیا

عدالت نے خاتون کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔ فوٹو؛ فائل

روس کی عدالت نے جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے والی ماں کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی عدالت نے ازبک خاتون کو فضائی ٹکٹ کیلیے اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر 4 سال قید کی سزا سنادی جب کہ بچے کو خریدنے والے جوڑے کو بھی 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں رہائش پذیر ازبک خاتون نے نومبر 2016 میں بچے کو جنم دیا اور چند دن بعد ہی فضائی ٹکٹ کی خاطر اپنے نومولود بچے کو تقریباً 1200 ڈالر میں ازبک جوڑے کو فروخت کرنے کے بعد وسطی ایشیا کا دورہ کیا۔
Load Next Story