حسن علی کی وہیل چیئر پر وطن واپسی
روانگی کے وقت پیسر خود چل رہے تھے،سوشل میڈیا پرسلیفیز بھی شیئر کیں
RAJANPUR:
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی جبکہ دیگر پلیئرز لاہور آئے۔
کپتان نے میڈیا کیساتھ بات چیت سے گریز کیا، انجرڈ فاسٹ بولر حسن علی کو وہیل چیئر پر ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا، حالانکہ نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے جشن میں وہ سب سے آگے رہے ، روانگی کے وقت بھی وہ خود چل رہے تھے اور سوشل میڈیا پر سلیفیز بھی شیئر کیں۔
دریں اثنا کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں رومان رئیس نے کہا کہ پوری کوشش کے باوجود ہم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرپائے، ناکامیوں کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کھیل پیش کرنا چاہااور کامیاب رہے۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ون پوزیشن واپس چھین لینا بڑی خوشی کی بات ہے،اس فتح کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور معاون اسٹاف سمیت سب کوجاتا ہے۔