بھلوال ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

حا دثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کوسرگودھا اوربھلوال کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا

لاشوں اورزخمیوں کوبس کی باڈی کاٹ کرنکالا گیا جبکہ حا دثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کوسرگودھا اوربھلوال کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا فوٹو: فائل

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر بس راجن پورسے آرہی تھی کہ جنالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرالرسے ٹکراگئی جس کے باعث 8 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ، حادثہ اس قدرشدید تھا کہ لاشوں اورزخمیوں کوبس کی باڈی کاٹ کرنکالا گیا جبکہ حا دثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کوسرگودھا اوربھلوال کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کا ٹائرپھٹنے سے پیش آیا۔

Recommended Stories

Load Next Story