کوشش کررہے ہیں کہ ناراض بلوچ رہنما بھی الیکشن میں حصہ لیں سیکریٹری الیکشن کمیشن
نگران وزیراعلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو انتابی عمل میں حصہ لینے کے لئے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا 3 روزہ اجلاس جاری ہے، اگر کمیٹی کے اجلاس میں آج فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا جائے گا۔ اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آیا تو پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ جلد کر لیں گے۔
اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کسی بھی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا ، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے ارکان براہمداغ بگٹی اور اختر مینگل سمیت دیگر ناراض بلوچ قرم پرست رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں حصہ لینے پر آماداہ کرنے کی کوشش کریں گے۔