کراچیرینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 24 مشتبہ افراد زیر حراست اسلحہ برآمد

3 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران مختلف قسم کے 60 ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں، رینجرز

3 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران مختلف قسم کے 60 ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں، رینجرز فوٹو : ایکسپریس نیوز

مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

جرائم پیشہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم آج کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز کےساڑہے 400 سے زائد جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔


رینجرز کے مطابق 3 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے افراد سےمختلف قسم کے 60 ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دوسری جانب رینجرزنےکراچی کے علاقے کھاردار میں بھی آپریشن کے دوران 6 افراد کو حراست میں لیا، اس موقع پر لوگوں نے آپریشن کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کر دی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story