ارباب غلام رحیم کی نواز شریف سے ملاقات سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی کی حکومت میں خطرات تھے جو اب بھی ہیں، ایم کیو ایم سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے، ارباب غلام رحیم

پیپلز پارٹی کی حکومت میں خطرات تھے جو اب بھی ہیں، ایم کیو ایم سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے، ارباب غلام رحیم. فوٹو فائل

ارباب غلام رحیم کی نواز شریف سے ملاقات کے دوران انتخابی حکمت عملی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


رائے ونڈ میں نواز شریف کی دعوت پر ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابی حکمت عملی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ میاں نواز شریف سے آج ہونے والی ملاقات میں سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات ہوئی ہے، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے دیگر رہنما بات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کر رہے ہیں جبکہ پرویز مشرف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوئی گنجائش نہیں۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں نگران حکومت سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تعاون کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں خطرات تھے جو اب بھی ہیں، ایم کیو ایم سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے، نواز شریف کی دعوت پر آج ان سے ملنے آیا تھا، ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سکیورٹی بھی فراہم کی۔

Recommended Stories

Load Next Story