پرویز مشرف کی کل اسلام آباد آمد متوقع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
ذاتی سیکیورٹی کے علاوہ وفاقی پولیس کے 100 اہلکار 24 گھنٹے پرویز مشرف کی حفاظت کریں گے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی بدھ کو متوقع آمد کےپیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دےدی گئی۔
سابق صدر مشرف اسلا م آباد آنے کے بعد شہزاد ٹاؤن میں واقع اپنے فارم پر رہیں گے ،ایس پی رورل اور ایس پی سٹی کی نگرانی میں مشرف ایئرپورٹ سے فارم ہاؤس تک کا سفر طے کریں گے، ذاتی سیکیورٹی کے علاوہ وفاقی پولیس کے 100 اہلکار 24 گھنٹے پرویز مشرف کی حفاظت کریں گے جبکہ کمانڈوز بھی سیکیورٹی کے امور دیکھیں گے۔